13 فروری، 2015، 1:01 PM

یوکرائن

یوکرائنی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

یوکرائنی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

مہر نیوز/13 فروری/ 2015 ء : یوکرائنی بحران پرفرانس اورجرمنی کی کوششوں کے نتیجے میں روس اوریوکرائن میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پاگیا،مشرقی یوکرائن میں موجود روس نوازعلیحدگی پسندوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائنی بحران پرفرانس اورجرمنی کی کوششوں کے نتیجے میں روس اوریوکرائن میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پاگیا،مشرقی یوکرائن میں موجود روس نوازعلیحدگی پسندوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ بلاروس کے دارالحکومت منسک میں فرانسیسی، روسی اور یوکرائنی صدور نے جرمن چانسلر کے ہمراہ مشرقی یوکرائن کے بحران کے حل کیلیے طویل مذاکرات جاری رکھے۔ آخر کار ان مذاکرات میں ایک ڈیل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مذاکراتی سلسلہ 16 گھنٹے تک جاری رہا۔ روسی صدر نے کہا کہ جنگ بندی ہفتے کو نصف شب سے شروع ہو گی۔ پوتین کے مطابق باغیوں کے علاقے کو خصوصی حیثیت دینے کا معاملہ بھی طے پاگیا ہے۔

پوتین نے رپورٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزرنے والی رات ان کی زندگی کی کوئی بہتررات نہیں تھی لیکن صبح بہت اچھی رہی۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ اور چانسلر مرکل جنگ بندی کی ڈیل کی نگرانی روسی اور یوکرائنی صدور کے توسط سے کریں گے۔ اولاند نے یوکرائنی تنازع کے خاتمے کیلیے نئی فائربندی ڈیل کو سارے یورپ کیلیے امن وسکون کے برابر قرار دیا۔

News ID 1849901

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha