10 جون، 2018، 6:21 PM

روسی کی جی 7 گروپ میں واپسی یوکرائن کے مسئلہ سے مشروط

روسی کی جی 7 گروپ میں واپسی یوکرائن کے مسئلہ سے مشروط

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جی سیون میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے میں بہتری کے آثار سے مشروط ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جی سیون میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے میں بہتری کے آثار سے مشروط ہے۔ اطلاعات کے مطابق انجیلا مرکل نے کینیڈا میں جی سیون سمٹ کے اجلاس  کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گروپ کے اراکین روس کی واپسی پر متفق ہیں لیکن یوکرائنی بحران میں واضح پیش رفت سے قبل یہ ممکن نہیں۔انہوں نے اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے کانفرنس میں ملاقات کے بعد یہ بیان دیا۔واضح رہے کہ مرکل کا بیان امریکی صدر کے اس بیان کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے جی سیون میں روس کی واپسی کا کہا تھا۔

News ID 1881328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha