19 جون، 2024، 10:38 AM

جوبائیڈن نے جی سیون میں امریکہ کا سر شرم سے جھکا دیا، ٹرمپ

جوبائیڈن نے جی سیون میں امریکہ کا سر شرم سے جھکا دیا، ٹرمپ

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے جی سیون گروپ اجلاس کے موقع پر امریکہ کی عزت خاک میں ملادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن پر امریکی عزت داو پر لگانے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے جی سیون سربراہان مملکت کے اجلاس میں ایسی حرکت کی جس سے عالمی رہنماوں کے سامنے امریکی عزت خاک میں مل گئی۔ عالمی سطح پر ہماری توہین ہوئی ہے اور رواں ہفتہ امریکی توہین کا ہفتہ بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن مختلف مواقع پر بے ہودہ حرکتوں کی وجہ سے میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گذشتہ جمعرات کو اٹلی میں جی سیون سربراہان مملکت کے اجلاس کے اختتام پر گروپ تصویر لینے کے دوران امریکی صدر اچانک گروپ چھوڑ کر ایک طرف چلے جاتے ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کے وزیراعظم ان کو ہاتھ سے پکڑ کر دوبارہ واپس لاتے ہیں۔

وائٹ ہاوس ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران امریکی صدر کے مشیروں کو 148 مواقع پر صدر جوبائیڈن کے اشتباہی بیانات اور حرکتوں کی وضاحت جاری کرنا پڑی ہے۔ ان کے کئی جملے ذرائع ابلاغ میں معروف ہوئے ہیں جن میں "جمہوریت کے خلاف ہر سازش کا دفاع کرنا چاہئے" شامل ہے۔ انہوں نے کوویڈ19 کے دوران ویکسن لینے والے امریکیوں کی تعداد اصل آبادی سے دوگنا بتایا تھا۔

81 سالہ جوبائیڈن امریکہ کے عمررسیدہ ترین صدر ہیں۔ رواں سال دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں اپنا دوسرا دورہ صدارت مکمل کرنے تک وہ 86 سال کے ہوجائیں گے۔

نیویارک ٹائمز کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکی عوام اور نصف سے زائد ڈیموکریٹ اراکین ان کو صدر مملکت کے وظائف کی انجام دہی کے لئے بہت زیادہ عمررسیدہ قرار دیتے ہیں۔

News ID 1924809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha