مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ قدس انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے اپنے ایک پیغام میں مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار آپس میں استعمال کرنے کے بجائے فلسطینی مسلمانوں کے دفاع میں اسرائیل کے خلاف استعمال کریں نیز اسلامی مقاومت کے ہتھیار ڈالنے کی امریکی اور اسرائیلی سازش دفن ہوجائے گی۔
جنرل سلیمانی نے غزہ کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے دفاع میں ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام آج صہیونی اور غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف تاریخی لڑائی لڑ رہے ہیں جس میں ان کی فتح یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک فلسطینی مقاومت اور مزاحمتی تحریک کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور ان کی یہ کوشش ناکام ہوجائے گی اور اسلامی مزاحمتی تحریک کبھی بھی اسرائیل کے مقابلے میں اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھے گی۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ترجمان ابو مجاہد نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل سلمیانی کے پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحرک کبھی بھی اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھےگی اور بیت المقدس کی آزادی تک اسرائیل کے خلاف جد وجہد جاری رہےگی انھوں نے کہا کہ ہم ایران کی بے لوث اور بے دریغ حمایت پر ایرانی عوام اور ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں جو مشکل وقت میں کھل کر فلسطینی عوام کی حمایت کررہے ہیں اور فلسطینی عوام کبھی بھی ایران کے اس احسان کو فراموش نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ