مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کے خومتہ علاقہ میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکہ طالبان دہشت گردوں نے کیا۔
مہر نیوز/ 3 جون / 2014 ء : پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کے خومتہ علاقہ میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1836690
آپ کا تبصرہ