مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرم ایجنسی کے علاقہ غوز گھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان میں کرم ایجنسی کے علاقہ غوز گھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878384
آپ کا تبصرہ