مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے اخبار تشرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے حکام نے روم میں ایک خفیہ اجلاس کے دوران شام کےبارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منعقد کیا گیا ہے اخبار کے مطابق شامی عوام کا خون بہانے میں سعودی عرب کی مشارکت پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور اس میں بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ شام کے خلاف ترکی، سعودی عرب، قطر ،اسرائیل اور امریکہ نے متحدہ محاذ قائم کررکھا ہے اور یہ اتحاد صرف مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ سعودی عرب عالم اسلام میں نفاق ڈالنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کابھر پور تعاون کررہا ہے۔
مہر نیوز/ 15 ستمبر/2013ء: عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے حکام نے روم میں ایک خفیہ اجلاس کے دوران شام کےبارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1827870
آپ کا تبصرہ