مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے سلطان آباد ، سہراب گوٹھ، ملیر، بلدیہ ٹاوٴن اور یوسف گوٹھ میں سرچ آپریشنز کے دوران دہشت گرد سلفی وہابی کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں سمیت ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی اس دوران جن گھروں پر تالے لگے ہوئے تھے انھیں کاٹ کر تلاشی لی گئی اور پھر دوبارہ ان پر تالے لگادیئے گئے۔اس دوران سراغ رساں کتوں کی مدد بھی اہلکاروں کو حاصل رہی۔ آپریشن کے دوران تین طالبان دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 30سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن ،،یوسف گوٹھ میں آپریشن کر کے گینگ وار کے سرغنہ قاسم عرف زبیر پٹھان سمیت 9 افراد کو گرفتار کر کے سب مشین گنز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ علاقے سے ایک ٹارچر سیل بھی پکڑا گیا جو ملزمان نے شہریوں پر تشدد کے لیے بنارکھا تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ٹارچر سیل گرفتار ملزمان کے زیر استعمال تھا
مہر نیوز/15 مارچ /2013ء: پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے سلطان آباد ، سہراب گوٹھ، ملیر، بلدیہ ٹاوٴن اور یوسف گوٹھ میں سرچ آپریشنز کے دوران دہشت گرد سلفی وہابی کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں سمیت ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔
News ID 1818816
آپ کا تبصرہ