17 دسمبر، 2012، 12:02 PM

ہندوستان

گجرات میں اسمبلی کی 95 نشستوں کے لیے آج ووٹنگ جاری

گجرات میں اسمبلی کی 95 نشستوں کے لیے آج ووٹنگ جاری

مہر نیوز/ 17 دسمبر/ 2012ء: ہندوستانی ریاست گجرات میں اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلے میں 95 نشستوں کے لیے آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست گجرات میں اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلے میں 95 نشستوں کے لیے آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ آخری مرحلے کے لیے ہونے والی رائے شماری میں ایک کروڑ 98 ہزار افراد 95 نشستوں پر کھڑے ہونے والے 820 امیدواروں کی جیت اور ہار کا فیصلہ کریں گے۔ہندوستانی ریاست گجرات میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 13 دسمبر کو مکمل کرلیا گیا تھا جس میں 87 حلقوں میں پولنگ ہوئی تھی۔آج ہونے والی ووٹنگ میں وزیراعلی نریندر مودی اور ان کی مخالف شویتا بھٹ کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگا۔

News ID 1768405

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha