مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلي کے سمندري پانيوں ميں مسافر بردار بحري جہاز چٹان سے ٹکراگيا جس کے نتيجے ميں 8افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔جبکہ چار ہزار کو بچا ليا گيا. مزيد ہلاکتوں کا خدشہ ہے.کوسٹا کنکورڈيا نامي مسافر بردار بحري جہاز بحرہ روم کے گرد سفر پر تھا کہ دل گیگلیو ایسولا کے قريب چٹان سے ٹکرايا. ذرائع کے مطابق اطالوي کوسٹ گارڈ نے فوري کارروائي کرتے ہوئے بحري جہاز سے 4 ہزار سے زائد افراد کو نکال ليا ہے. جس ميں 32 سو مسافر اور ايک ہزار عملے کے ارکان شامل ہيں.تقريبا 2سے 3 سو افراد اب بھي جہاز پر پھنسے ہوئے ہيں. حکام کے مطابق مزيد ہلاکتوں کا خدشہ ہے کيونکہ امدادي کاروائيوں ميں مشکلات پيش آرہي ہيں اور جان بچانے کے لئے چھلانگ مارنے والے کئي افراد لاپتہ ہيں. جس کے باعث مزيد ہلاکتوں کا خدشہ ہے.
مہر نیوز-14 جنوری 2012ء: اٹلي کے سمندري پانيوں ميں مسافر بردار بحري جہاز چٹان سے ٹکراگيا جس کے نتيجے ميں 8افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
News ID 1509075
آپ کا تبصرہ