26 جنوری، 2011، 11:38 AM

مصر

مصر کے صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں تین افراد ہلاک

مصر کے صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں تین افراد ہلاک

مصر کے مختلف شہروں میں مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے مختلف شہروں میں مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصر کےدارالحکومت قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں زبر دست احتجاجی مظاہرے ہوئےہیں ۔مظاہرین صدر حسنی مبارک کی برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے۔ قاہرہ میں 30 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات کرنے کے باوجود مظاہرین تحریر اسکوائر پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس اورمظاہرین کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ تیونس میں عوامی انقلاب اور تیونس کے صدر کے فرار کے بعد امریکہ نواز تمام عرب رہنماؤں کے خلاف عرب عوام میں زـر دست غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عرب عوام امریکہ نواز عرب رہنماؤں سے سخت متنفر ہیں۔

News ID 1239781

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha