27 مارچ، 2017، 12:10 PM

روس میں کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے

روس میں کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے

روس کے کئی شہروں میں روسی عوام نے حکومت اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے کئی شہروں  میں روسی عوام نے حکومت اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔روسی مظاہرین نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنی سمیت سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ روسی دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرس برگ شہر سمیت سو کے قریب شہروں میں ہزاروں افراد نے کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد روسی صدر پوتین کے خلاف نعرے بھی لگارہے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں روسی رہنماؤں کو قیدیوں والے لباس میں دکھایا گیا تھا۔ مظاہرین کرپشن کے الزامات پر وزیر اعظم دمتری میدوف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کررہے تھے۔ روسی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنائے ہیں۔

News ID 1871365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha