مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان پر امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد13 ہو گئی ہے۔
حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے سے چار میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور دیگر 12زخمی ہوگئے، جب کہ دو گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔
آپ کا تبصرہ