19 اپریل، 2010، 2:52 PM

آتش فشاں

آئس لینڈ میں آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیاہے// فضائی پروازوں کا بحران جاری

آئس لینڈ میں آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیاہے// فضائی پروازوں کا بحران جاری

آئس لینڈ میں آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیا۔راکھ کے بادلوں کے باعث یورپ بھر میں فضائی سفر بدستور مشکلات سے دوچار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئس لینڈ میں آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیا۔راکھ کے بادلوں کے باعث یورپ بھر میں فضائی سفر بدستور مشکلات سے دوچار ہے۔ یورپی یونین نے نصف پروازیں آج سے بحال ہونے کی توقع ظاہر کردی۔آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا چھ سے نو کلومیٹر تک پھیلا ہواہے۔ یورپ کی فضاؤں میں آتش فشاں کی راکھ پھیلنے کے باعث جمعرات سے اب تک 63ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور 68لاکھ مسافر متاثر ہوئے۔ جبکہ ایوی ایشن صنعت کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

News ID 1066947

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha