مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے ایک سال مکمل ہونے پرمغربی کنارے اور اسرائیل میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔مغربی کنارے کے شہر خان یونس میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افرادشریک ہوئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں مشعلیں کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔اسرائیلی شہر تل ابیب میں بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پہلی برسی پراحتجاجی مارچ کیا گیا۔جس میں ہزاروں عربوں اور عرب اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ نے بھی حصہ لیا۔مظاہرین نے اسرائیلی حملوں اورغزہ کی ناکہ بندی کی مذمت بھی کی۔
آپ کا تبصرہ