4 اکتوبر، 2009، 10:30 AM

افغانستان

افغانستان میں 8 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں 8 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ امریکی اور دو افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ امریکی اور دو افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔اس طرح دو روز کے دوران حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے ۔ امریکی فوج کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستانی سرحد کے قریب مشرقی صوبے نورستان میں گذشتہ روز طالبان نے اتحادی فوج پر حملہ کیا ۔لڑائی دن بھرجاری رہی جس میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے ۔نیٹو کے ترجمان کے مطابق لڑائی میں دو افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں ۔ بیان میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ اس جھڑپ سے ایک روزپہلے وردک صوبے میں ایک افغان پولیس اہل کار نے بھی فائرنگ کرکے گشت کرنے والے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا تھا ۔
News ID 957930

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha