28 مئی، 2009، 11:43 AM

ہیلری کلنٹن

اسرائیل ، یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے

اسرائیل ، یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ یہودی بستیوں کی توسیع و تعمیر روک دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اسرائیل سے کہا ہے کہ اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ کئی برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کے لیے اتنا پر زور بیان دیا گیا ہے۔ ہیلری کلنٹن کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جمعرات کو فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ کے صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر حال ہی میں ہونے والی ایک ملاقات میں واضح کر دیا تھا کہ تمام یہودی بستیوں کی تعمیر بند ہونی چاہیے خواہ وہ ہراول چوکیاں ہوں یا قدرتی پھیلاؤ کے تحت بننے والی عمارات۔

موجودہ بستیوں کے اندر تعمیری کام کو اسرائیلی قدرتی پھیلاؤ کا نام دیتے ہیں جو نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جاری رہے گا۔ ہراول چوکیاں وہ چھوٹی چھوٹی بستیاں ہیں جو اکثر اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کی جاتی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کبھی بھی امریکی خیالات اور اظہارات اور دباؤ کو مد نظر نہیں رکھا ہے اور اس بار بھی وہی ہوگا جو اسرائيل چاہے گا ۔

 

News ID 886980

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha