6 فروری، 2009، 12:00 PM

علی لاریجانی

لاریجانی مونیخ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں

لاریجانی مونیخ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جرمنی میں سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لئے مونیخ روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جرمنی میں سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لئے مونیخ روانہ ہوگئے ہیں۔ لاریجانی آج مقامی وقت کے مطابق 7 بجے بعد از ظہر اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر دو دن تک مونیخ میں قیام کے دوران اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں  سے ملاقات و گفتگوکریں گے ۔ جرمنی کے بعد لاریجانی اسپین کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں وہ اسپین کی پارلیمنٹ کے سربراہ " خوزہ بونو" اسپین کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور دو طرفہ معاملات پرگفتگو کریں گے۔

 

 

News ID 829875

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha