مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی اتحادی فوج نے قندھار میں ایک شادی کی تقریب پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں متعدد عورتیں اور بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے صدر نے امریکہ کے ان حملوں کو وحشیانہ قراردیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے افغانستان کے صدر نے کہا کہ طالبان دہشت گرد دیہاتوں میں نہیں ہیں اور امریکی اتحادی فوج کو دیہاتوں پر بمباری کرکے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ حامد کرزای نے نئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے دیہاتوں اور شہروں پر فضائی حملوں کو بند کریں ۔
آپ کا تبصرہ