3 نومبر، 2008، 5:41 PM

بحرین،ایران

بحرین میں ایران ثقافتی ہفتہ منائے گا// دونوں ممالک کی نشریات کے شعبہ میں فروغ پر تاکید

بحرین میں ایران ثقافتی ہفتہ منائے گا// دونوں ممالک کی نشریات کے شعبہ میں فروغ  پر تاکید

منامہ – مہر خبررساں ایجنسی : بحرین میں ایران کے سفیر نے بحرین کے اطلاعات و نشریات کے وزیر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں ایران کے سفیر حسین امیر عبد اللہیان نے بحرین کے اطلاعات و نشریات  کے وزیر جہاد بن حسن بوکمال  سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ بحرین کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی اس ملاقات میں  ذرائع ابلاغ کی منامہ اور تہران میں نمائشگاہ برپا کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بحرین ایران کے ساتھ ثقافتی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔فریقین نے ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں باہمی تعاون و توسیع کے فروغ پر بھی تاکید کی۔

 

News ID 776734

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha