مہر خبررساں ایجنسی نے لندن سے شائع ہونے والےاخبار الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بشار اسد اس دورے کے دوران تہران اور دمشق کے باہمی روابط ، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امور پر ایران کے اعلی حکام سے مذاکرات کریں گے۔بشار اسد کا تہران کا دورہ ستمبر کے مہینے میں فرانس کے صدر نیکلا سرکوزی کے دشق کے دورے سے پہلے انجام پائے گا۔ الحیات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے اور بشار اسد کا خط احمدی نژاد کو پیش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ