مہرخبررساں ایجنسی کے پارلیمانی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے صدر احمدی نژاد کے کولمبیا یونیورسٹی میں بےباکانہ اور دلیرانہ خطاب کو ایرانی عوام کے لئے باعث عزت اور افتخار قراردیتے ہوئے کہا کہ صدر احمدی نژاد نے اسلام اور انقلاب اسلامی کے امن و صلح و دوستی کے پیغام کو اچھے انداز میں عالمی برادری تک پہنچایا ہے پارلیمنٹ اسپیکر نے صدر کے بیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا پیغام ایرانی عوام کے امن پسند اور صلح طلب ہونے کی واضح دلیل ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے دنیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے انھوں نے کہا کہ صدر نے ایرانی عوام کی حقوق کا بہترین انداز میں دفاع کیا حداد عادل نے کہا کہ آج دنیا میں حق کی بات سننے کے لئے ہزاروں افراد تیار ہیں انھوں نے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی میں صدر احمدی نژاد کی تقریر امت اسلامی کی کامیابی اور امریکہ اور اسرائیل کی ناکامی کی تاریخی سند ہے
حداد عادل
نیویارک میں صدر کی بے باکانہ اور شجاعانہ انداز میں خطاب ایرانی عوام کے لئے باعث عزت و افتخار ہے
پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے صدر احمدی نژاد کے کولمبیا یونیورسٹی میں بےباکانہ اور دلیرانہ خطاب کو ایرانی عوام کے لئے باعث عزت اور افتخار قراردیتے ہوئے کہا کہ صدر احمدی نژاد نے اسلام اور انقلاب اسلامی کے امن و صلح و دوستی کے پیغام کو اچھے انداز میں عالمی برادری تک پہنچایا ہے
News ID 559519
آپ کا تبصرہ