3 نومبر، 2026، 11:07 AM

عراقچی کی ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

عراقچی کی ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ترکمانستان کے دورے کے آغاز میں اس ملک کے صدر بردی محمد اف سے ملاقات کی اور دوطرفہ سیاسی و اقتصادی اہم امور پر بات چیت کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوستانہ تعلقات کی تاریخ اور دونوں ممالک کے ثقافتی و تہذیبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سید عباس عراقچی نے اپنے عشق آباد کے دورے کے دوران ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی چودہویں حکومت کے خارجہ تعلقات کی حکمت عملی میں ہمسایہ پالیسی پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کو اہم قرار دیا۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایرانی سفارتی وفد کے دورے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ اور بین الاقوامی فریم ورک میں ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات کو ترقی دینے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی پر زور دیا۔

News ID 1942568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha