29 ستمبر، 2026، 10:38 PM

عراق میں بین الاقوامی اتحاد کا کوئی فوجی موجود نہیں، عراقی وزارتِ دفاع 

عراق میں بین الاقوامی اتحاد کا کوئی فوجی موجود نہیں، عراقی وزارتِ دفاع 

عراقی وزارتِ دفاع کے ترجمان یحییٰ رسول نے کہا ہے کہ اس وقت عراق کی سرزمین پر بین الاقوامی اتحاد کا کوئی فوجی موجود نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارتِ دفاع کے ترجمان یحییٰ رسول نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عراق کی سرزمین پر بین الاقوامی اتحاد کا کوئی فوجی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز ملک کی خودمختاری کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف عراق کی جنگ کے دوران بین الاقوامی اتحاد کی افواج نے عراق کو وسیع پیمانے پر فضائی مدد فراہم کی تھی۔

عراقی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراق سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی اتحاد کے ساتھ عراق کے تعلقات دیگر فریم ورک کے تحت جاری رہیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل، عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان صباح النعمان نے کہا تھا کہ عراق سے امریکی اور داعش مخالف اتحاد کی افواج کے انخلا کا عمل رواں سال 30 ستمبر کو مکمل ہو جائے گا۔

News ID 1941750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha