مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارتِ صحت کے مطابق صوبۂ تعز کے شہر مخا پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں میں 12 یمنی شہید و زخمی ہوئے۔
یمنی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں میں 6 یمنی شہید ہوئے، جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ 6 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔
یمنی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شہری بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا، جو اس جرم کے دانستہ ارتکاب کو ثابت کرتا ہے۔ یہ جارحیت کوئی حادثہ نہیں، بلکہ سعودی جارحین کی اس منصوبہ بند پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ ایک مکمل ایک جنگی جرم ثابت ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ