مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے اضلاع الظاہر اور حیدان میں رہائشی علاقوں اور سرحدی دیہات کو سعودی فورسز کی جانب سے شدید میزائل اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے یمن کے خلاف اپنی نئی کارروائی کے دوران ضلع الظاہر کے گنجان آباد علاقوں اور متعدد سرحدی دیہات پر بڑے پیمانے پر گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔
یمنی ذرائع نے بتایا کہ سعودی فضائی حملوں میں خب اور شعف کے علاقوں میں مواصلاتی ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار کارکن جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
دوسری جانب یمنی ذرائع نے شمالی یمن کے صوبہ الجوف پر سعودی عرب کی جانب سے ایک اور حملے کی بھی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ