مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آج منگل کو سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔
جدہ ائیرپورٹ پر ان کا سعودی ولیعہد اور وزیر اعظم بن سلمان نے استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے عمان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون کے مختلف شعبوں اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
عمان کے بادشاہ اور محمد بن سلمان نے خطے کی تازہ صورتِ حال اور اس کے امن و استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ