مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المنار ٹی وی کے نمائندے نے جنوبی لبنان کے علاقے المنصوری میں ایک زوردار دھماکے اور غاصب صیہونی فوج کی جانب سے اس علاقے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
اس لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان کے علاقے مرکبا میں ایک اور دھماکے کی بھی اطلاع دی ہے۔
لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مرجعیون کے میدانوں میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ علاقے میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے بعد گندم کے کھیتوں میں بھڑکنے والی آگ کو تیز ہواؤں نے مزید بھڑکا دیا ہے۔ آگ کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث کھیتوں سے دھوئیں کے بلند بادل اٹھ رہے ہیں۔
اسی دوران غاصب صیہونی فوج نے صربین کے مضافات میں بھی متعدد دھماکے کیے۔
دوسری جانب، ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں دوحہ کفررمان کی سڑک پر ایک وین کو نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ غاصب اسرائیلی جنگی طیاروں نے صور کے مغربی دیہات کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
غاصب صیہونی جنگی طیاروں نے المنصوری پر دو مرتبہ اور طیرحرفا پر ایک مرتبہ بمباری کی۔ یہ حملے المنصوری اور مجدل زون میں ہونے والے زوردار دھماکوں کے ساتھ ساتھ کیے گئے۔
شرقی زوطر میں بھی قابض فوج نے ایک بڑا دھماکہ کیا۔
آپ کا تبصرہ