مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ ایران کے پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی اور عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اپنے قومی مفادات اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔
آپ کا تبصرہ