ایٹمی پاور پلانٹ
-
دارخوین پاور پلانٹ پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر حملہ، جوابی اقدامات کریں گے، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے جس کے بعد جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔
-
جوہری مقامات تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی رسائی کی خبریں بے بنیاد ہیں، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ قانون کے مطابق بمباری سے متاثرہ جوہری تنصیبات تک کسی بھی معائنہ کار کو رسائی نہیں دی جائے گی، جبکہ ایران صرف قومی سلامتی کونسل کی مقررہ حدود کے اندر ہی تعاون جاری رکھے گا۔
-
بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا 80 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ نے 80 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرکے کروڑوں بیرل خام تیل اور اربوں مکعب میٹر قدرتی گیس کی بچت کو ممکن بنایا۔
-
ایران روس کے تعاون سے ملک بھر میں ایٹمی پاور پلانٹس کا جال بچھا دے گا
ایران میں روس کے تجارتی نمائندے الیگزینڈر ایفیموف نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو ایران کے دور افتادہ علاقوں اور بڑے صنعتی مراکز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔