17 جولائی، 2026، 4:47 PM

امریکہ کے خطے سے انخلا تک مزاحمت جاری رہے گی، ایرانی ایرانی آرمی

امریکہ کے خطے سے انخلا تک مزاحمت جاری رہے گی، ایرانی ایرانی آرمی

ایرانی آرمی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور امریکی مداخلت کے خاتمے تک اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایران امریکی مداخلت کے خاتمے تک اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق، آمل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرمی نیا نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھنے میں غلطی کر رہا ہے کہ ایرانی ساحلی اڈوں کو نشانہ بنا کر وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔ ایران اپنی سرزمین کے ہر حصے سے اس اہم آبی گزرگاہ پر مؤثر کنٹرول رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ صلاحیت ساحلی علاقوں یا جزیروں تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے امریکہ کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈے فراہم کیے ہیں، وہ اب تجارت اور سلامتی کے شعبوں میں بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ حقیقی سلامتی بیرونی قوتوں کی موجودگی سے نہیں بلکہ خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے حاصل ہوتی ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو ایران کے پاس ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو اب تک استعمال نہیں کی گئیں اور وہ خطے کی صورتحال کو تبدیل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس تنازع کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ امریکہ ایک طویل جنگ برداشت کرنے کی استعداد نہیں رکھتا۔ انہیں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی صدر اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے مذاکرات، امن اور کسی معاہدے کی جانب آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کو اپنی طاقت عوام کی حمایت سے حاصل ہوتی ہے اور ملک کی خودمختاری و وقار کے تحفظ کے لیے وہ اپنے عزم پر قائم رہیں گی۔

News ID 1940335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha