5 جولائی، 2026، 10:11 PM

شہید امام خامنہ ای کے خون کا ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا، ایرانی آرمی چیف

شہید امام خامنہ ای کے خون کا ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا، ایرانی آرمی چیف

ایرانی آرمی چیف جنرل حاتمی نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کے قاتل اپنے جرم سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، ایرانی قوم اور مسلح افواج انصاف کے حصول تک ان کا تعاقب جاری رکھیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے آرمی چیف جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ شہید امام خامنہ ای کے قتل کے ذمہ دار عناصر اپنے جرم کے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور ایرانی قوم ان کا تعاقب آخری حد تک جاری رکھے گی۔

شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جنرل حاتمی نے کہا کہ شہید رہبر نے عزت، استقلال اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، اور ایران کی مسلح افواج عظیم مرجع آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی قیادت میں پوری سنجیدگی، استقامت اور بغیر کسی تردد کے اسی راستے پر گامزن رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کے قاتل یہ جان لیں کہ ایرانی قوم انہیں ہرگز نہیں چھوڑے گی اور ان کے خلاف انصاف کے حصول کی جدوجہد منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

News ID 1940156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha