مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رہبر انقلاب کے جسد مطہر سے الوداعی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایرانی قوم کا اپنے شہید رہبر کے افکار اور اہداف سے رشتہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی اپنے رہبر سے جدا نہیں ہوں گے۔ وہ ہمارے دلوں، روحوں اور فکر میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی یاد ایران، امت اسلامیہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ باقی رہے گی۔
جنرل وحیدی نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قوم کے دشمنوں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ وہ اچھی طرح جان لیں کہ یہ سرزمین اور یہ قوم کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یہ بھی جان لے کہ ہمارے شہید امام کا پاکیزہ خون اسلام کی عالمی کامیابیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔
انہوں نے تاکید کی کہ جو لوگ ایرانی قوم کو جھکانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، وہ اپنی یہ خواہش اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے، کیونکہ یہ قوم اپنے شہدا کے پاک خون کی برکت سے ہر روز مزید مضبوط، متحد اور سربلند ہوتی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ