مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل مجید موسوی نے کہا ہے کہ رہبر شہید انقلاب اسلامی کا راستہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو اسے سخت اور غیر متوقع جوابی وار کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رہبر شہید کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل موسوی نے کہا کہ وہ اور ایران کی مسلح افواج رہبر شہید کے مشن اور اہداف کو پوری استقامت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے اور دشمن کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہر ایرانی کا حساب انتقام کی فہرست میں الگ اور مستقل طور پر محفوظ ہے۔
جنرل موسوی نے زور دے کر کہا کہ دشمن کو جو سخت اور غیر متوقع ضربیں لگ چکی ہیں، وہ اس کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہیں، کیونکہ حق اور باطل کے درمیان معرکہ کبھی ختم نہیں ہوگا اور یہ راستہ ہمیشہ جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ