5 جولائی، 2026، 10:10 PM

شہید رہبر کو الوداع کا دوسرا دن، مصلائے امام خمینی میں انتقام کی صدائیں بلند

شہید رہبر کو الوداع کا دوسرا دن، مصلائے امام خمینی میں انتقام کی صدائیں بلند

شہید انقلاب اسلامی کے جسد مطہر کو الوداع کی تقریب دوسرے روز میں داخل ہوگئی، جبکہ مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کو آخری سلام پیش کرنے کے لیے لاکھوں افراد کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید امام خامنہ ای کے جسد خاکی کو الوداع پیش کرنے کی تقریب دوسرے روز بھی جاری رہی۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی مصلائے امام خمینی میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہوگئی، جبکہ ملک کے مختلف صوبوں سے آنے والے قافلے مسلسل مصلی پہنچ رہے ہیں تاکہ اپنے شہید رہبر کو آخری سلام پیش کر سکیں۔

قرآن کریم کی تلاوت، مرثیہ خوانی، مداحی اور عوام نے مصلائے امام خمینی کو قومی یکجہتی، سوگواری اور قدردانی کا عظیم منظر بنا دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، امدادی اور رفاہی انتظامات مکمل طور پر فعال رہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں، امدادی ٹیموں اور صلواتی مراکز کے باعث تقریب منظم انداز میں جاری رہی۔

شہادت امام خامنہ ای کی مخلصانہ مجاہدت کا ثمر ہے، جنرل قاآنی

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے کہا کہ جس رہبر نے پوری زندگی اخلاص کے ساتھ جہاد اور مجاہدت میں گزاری، اس کے لیے شہادت سے بہتر انجام کوئی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شہید رہبر کی نماز جنازہ میں شرکت ایک ناقابل یقین لمحہ ہے، لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید امام خامنہ ای کی شہادت امت کے لیے آئندہ راستہ واضح کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ ہمیں کس راہ پر ثابت قدم رہنا ہے۔

شہید رہبر کے قاتلوں کا تعاقب ہرگز نہیں چھوڑیں گے، جنرل حاتمی

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور پوری قوم شہید امام خامنہ ای کے قاتلوں کا تعاقب ہرگز نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای کا ترسیم کردہ راستہ عزت، استقلال اور سربلندی کا راستہ ہے اور اسی پر پوری قوت کے ساتھ پیش قدمی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم کے مرتکب عناصر کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران اپنے حقوق کے حصول اور قاتلوں کے احتساب سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

لبنان اور یمن سے زائرین کی شرکت محور مقاومت میں ایران کے کلیدی کردار کی علامت ہے، حکومتی ترجمان

حکومتی ترجمان نے تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان، یمن اور دیگر ممالک سے زائرین کی شرکت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ایران آج بھی محور مقاومت کا مرکزی ستون اور فیصلہ کن طاقت ہے۔

News ID 1940151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha