3 مئی، 2026، 9:45 AM

حزب اللہ کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں صہیونی فوج ناکام، اسرائیلی میڈیا

حزب اللہ کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں صہیونی فوج ناکام، اسرائیلی میڈیا

صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان سے ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کے چھوٹے اور خودکش ڈرونز کے سامنے اسرائیلی فوج کوئی حتمی حل نہیں نکال پا رہی جس سے فوج میں مایوسی پیدا ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسرائیل کے مختلف چینلز نے بتایا کہ چھوٹے ڈرونز کے خلاف کوئی فوری حل موجود نہیں۔ آئی 24 نیوز نے کہا کہ اس حقیقت کا اعتراف کرنا ضروری ہے کہ حزب اللہ کے ڈرونز کو روکنے کا کوئی حتمی حل موجود نہیں۔

چینل 13 اور دیگر ذرائع نے بتایا کہ یہ چھوٹے اور سادہ ہتھیار اتنے مؤثر ہیں کہ پچھلے ہفتے صرف یہی ہتھیار تین اسرائیلی فوجیوں کی جان لے گئے اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

یدیعوت احارونوت اور اسرائیل ہیوم نے بھی تسلیم کیا کہ حزب اللہ کے ڈرونز تل ابیب کے لیے پیچیدہ چیلنج ہیں اور فوج اس کا کوئی جادوئی حل نہیں ڈھونڈ سکی۔

سابق کمانڈر نے بھی اعتراف کیا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف جنگ میں ابتدا سے ہی غلط طریقے سے قدم رکھا۔ حالیہ کوششیں بے سود ہیں۔ اس طرح کسی فتح یا جنگ کے اختتام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

News ID 1939111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha