4 اپریل، 2026، 10:27 AM

ابوظبی میں صہیونی چینل کو سیٹلائٹ سہولت فراہم کرنے والے مرکز پر حملہ

ابوظبی میں صہیونی چینل کو سیٹلائٹ سہولت فراہم کرنے والے مرکز پر حملہ

ابوظہبی میں واقع صہیونی چینل پر ایران کے حملے کے بعد بعض علاقوں میں نشریات معطل ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ابوظبی کے قریب واقع ایک اہم میڈیا اور سیٹلائٹ سپورٹ مرکز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جو صہیونی ٹی وی نیٹ ورک ایران انٹرنیشنل کو سیٹلائٹ خدمات فراہم کر رہا تھا۔ حملے کے بعد بعض علاقوں میں اس چینل کی نشریات میں واضح تعطل پیدا ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے خطے میں موجود ان اداروں اور مراکز کو خبردار کیا تھا جو صہیونی چینل ایران انٹرنیشنل کو تکنیکی اور نشریاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں کہ وہ اپنی معاونت بند کریں، بصورت دیگر کسی بھی قسم کے تعاون کی ذمہ داری اور اس کے نتائج خود ان اداروں پر عائد ہوں گے۔

News ID 1938735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha