مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں افغانستان اور چین کے متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
بقائی نے اس افسوسناک واقعے پر جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور افغانستان و چین کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اصولی اور دوٹوک مخالفت کرتے ہوئے زور دیا کہ دہشت گردی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔
آپ کا تبصرہ