28 مارچ، 2025، 8:44 AM

کوئٹ میں دہشت گرد حملہ، ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت

کوئٹ میں دہشت گرد حملہ، ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے جس میں کئی فوجی اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے اس حملے کو اسلامی اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسماعیل بقائی نے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مخالفت میں ایران کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام، اس سے نمٹنے اور اس کے مرتکب افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

News ID 1931428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha