2 نومبر، 2025، 9:19 AM

میکسیکو میں تجارتی مرکز میں دھماکہ، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میکسیکو میں تجارتی مرکز میں دھماکہ، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میکسیکو کے شمال مغربی علاقے میں ایک تجارتی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمال مغربی میکسیکو کے علاقے سونورا میں واقع ایک تجارتی مرکز میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے کم از کم 23 افراد کی جان لے لی، جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

تاحال دھماکے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

News ID 1936252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha