18 اپریل، 2025، 9:22 PM

ترکی، فلسطین سے یکجہتی، KFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند

ترکی، فلسطین سے یکجہتی، KFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے تحت ترکی میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی KFC کی تمام شاخیں بند کردی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں صہیونی مظالم کی وجہ سے عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی حامی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی KFC کی ذیلی شاخ ایش گیدا عوامی سطح پر بائیکاٹ کی وجہ سے دیوالیہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اس کے تحت کام کرنے والی تمام 537 شاخیں بند کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایش گیدا نے 7.7 ارب ترک لیرا کے قرض کے باعث دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان شاخوں کی بندش سے لگ بھگ سات ہزار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ KFC نے 1989 میں ترکی میں اپنے آپریشنز شروع کیے تھے۔

News ID 1931984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha