6 اکتوبر، 2024، 9:09 AM

صہیونی فوجی حزب اللہ کے جال میں پھنس گئے، 15 ہلاک اور زخمی

صہیونی فوجی حزب اللہ کے جال میں پھنس گئے، 15 ہلاک اور زخمی

لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے جال میں پھنسنے کی وجہ سے 15 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ نے صہیونی فورسز کے لئے جال بچھایا۔ لبنان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش میں صہیونی فوجی حزب اللہ کے نرغے میں آگئے اور 15 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی تنظیم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر صہیونی فورسز پر مجاہدین نے گھات لگا کر حملہ کیا اور لبنان کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

بیان کے مطابق لبنانی مجاہدین "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ صہیونی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔

News ID 1927219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha