مہر نیوز کے مطابق، عراق کی حرکت حزب اللہ النجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے بدھ کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ عراقی مزاحمت اپنے صیہونی مخالف حملوں میں جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے بیروت واقعے میں اسرائیلی حکومت کے "مجرمانہ اقدام" کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردانہ حملوں سے مزاحمت کے عزم کو تقویت دینے کے علاوہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے مختلف مقامات پر پیجرز (وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز) پھٹنے سے سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر بتایا گیا کہ یہ دھماکے بظاہر سخت کشیدگی کے درمیان اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیے گئے ریموٹ سائبر حملے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔
لبنان میں منگل کے روز پیجر دھماکوں کے بعد مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ ساتھ یمن کی انصار اللہ نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ