5 ستمبر، 2024، 8:06 PM

حزب اللہ کی میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے ذریعے صیہونی فوج کے خلاف ہائبرڈ کارروائیاں

حزب اللہ کی میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے ذریعے صیہونی فوج کے خلاف ہائبرڈ کارروائیاں

لبنانی فورسز نے کچھ دیر پہلے ایک مشترکہ کارروائی میں صہیونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آگاہ کیا ہے کہ مجاہدین نے صیہونی رجیم کے نئے قائم کردہ فوجی ٹھکانے "یعرا" کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی افواج نے صیہونی رجیم کے فوجی ٹھکانے راموت نفتالی  کے خلاف متعدد خودکش ڈرونز اور کاتیوشا میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک مشترکہ آپریشن بھی کیا۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے ہی لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ، صیہونی حکومت کے فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور جنوبی لبنان کے دیہات پر اس رجیم کی جارحیت کے جواب میں انتقامی کاروائیاں کرتی آرہی ہے۔

News ID 1926427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha