مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیا نے سید عباس عراقچی کو ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
کویت کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونک بات چیت کے دوران تہران اور کویت کے درمیان تعلقات کی ترقی اور توسیع کے عمل کو جاری رکھنے کے اپنے ملک کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ سیاسی بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
اس دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب کی جانب سے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: تہران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تمام جہتوں میں توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے مغربی ایشیاء کی پیچیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی بات چیت کے تسلسل کو ضروری اور تعمیری قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ