26 اگست، 2024، 1:28 AM

ایرانی صوبہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 4 شہید 20 زخمی

ایرانی صوبہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 4 شہید 20 زخمی

نیریز کے گورنر نے کہا کہ صوبہ فارس کے علاقے نیریز میں لیروز روڈ پر پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کے حادثے میں 4 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، یعقوب خسروانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانی زائرین شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو نیریز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بس ملک کی مشرقی سرحدوں سے شلمچہ سرحد کی طرف جا رہی تھی۔

News ID 1926184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha