19 اگست، 2024، 10:15 AM

حزب اللہ کی صیہونی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش، صیہونی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

حزب اللہ کی صیہونی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش، صیہونی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

صہیونی ذرائع ابلاغ نے لبنان کے جنوب سے مقبوضہ سرزمین پر ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں غیر معمولی مالی و جانی نقصان کی خبر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی اندازوں کی بنیاد پر یہ سنگین واقعہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے یعرا میں پیش آیا۔

ان ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ حزب اللہ کے اس حملے کے دوران متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ادھر الجزیرہ کے نمائندے بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع شہر عکا اور نہاریہ میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق خطرے کے سائرن کی یہ آوزایں مقبوضہ فلسطین کے علاقے بالائی الجلیل کے قصبوں زرعیت اور شتولا میں بھی سنی گئی ہیں۔

 دوسری طرف صیہونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ لبنان کے جنوب سے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے شمال میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی مغربی الجلیل میں ایک خودکش ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔ صیہونی واللا ویب سائٹ نے بھی لکھا ہے کہ اس ڈرون کے پھٹنے سے مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے یعرا میں آگ لگ گئی۔

News ID 1926065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha