27 جولائی، 2024، 3:47 PM

ایرانی خلائی فلیٹ میں دو نئے بائیو کیسپول کا اضافہ

ایرانی خلائی فلیٹ میں دو نئے بائیو کیسپول کا اضافہ

ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملکی خلائی بیڑے میں دو نئے بائیوکیپسول کا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران ایک بائیولوجیکل کیپسول کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیجا گیا تھا جو زمین سے 140 کلومیٹر کے فاصلے کی بلندی پر پہنچنے کے بعد واپس اترا۔

انہوں نے کہا کہ لانچر نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن کیپسول کے حصے میں سست رفتاری کی وجہ سے واپسی کے سب سسٹم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ کیپسول کا سب سسٹم کیپسول کی رفتار اور محفوظ لینڈنگ کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

News ID 1925624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha