مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ تازہ ترین حملے میں 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع خدیجہ اسکول پر حملہ کردیا جہاں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 36 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے دس مہینوں سے زائد عرصے سے جاری حملوں میں اب تک 39 ہزار سے زائد افراد شہید اور 9 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ