25 جون، 2024، 9:52 AM

غزہ، اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید

غزہ، اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید

اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کرکے اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ پر حملے کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کے حملوں کی وجہ سے اب تک بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1924945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha